ریاض4؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہانگجو میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔آج اتوار کے روز منعقد ہونے والےG20کے ممبر ممالک کے اجلاس سے قبل ترک صدراورشہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کے سلگتے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے مشرق وسطیٰ کے مسائل اور تنازعات کے حل کی مساعی جاری رکھنے اور دونوں ملکوں میں تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ سے اتفاق کیا۔